ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شیموگہ :دوبسوں کی آپسی ٹکر کے نتیجے میں  دو ہلاک، تین شدید زخمی

شیموگہ :دوبسوں کی آپسی ٹکر کے نتیجے میں  دو ہلاک، تین شدید زخمی

Fri, 12 May 2023 21:21:52    S.O. News Service

شیموگہ:13؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) دو پرائیویٹ بسوں کے درمیان سامنے سے ہوئے تصادم  کے نتیجےمیں دو مسافرجائے وقوع ہلاک ہونے اور تین شدید زخمی ہونے کا واقعہ چورڑی کے قریب پیش آیا ہے۔

ساگر ۔ شیموگہ روڈ پر چورڑی کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔تیز رفتار  آمنے سامنے ہوئی ٹکر کے نتیجےمیں دونوں بسوں کے سامنے والا آدھے سے زیادہ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔سبھی زخمی مسافروں کو میگان اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔ ضلع سکیورٹی افسر متھون کمار نے بتایا کہ اسپتال میں سبھی زخمیوں کا انتظام کیا گیاہے۔ کمسی پولس تھانے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری حاصل ہونا باقی ہے۔


Share: